آرپی اوملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کا پولیس لائنز ملتان کا دورہ

2

ملتان،07جون (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسرملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے پولیس لائنز ملتان کا دورہ کیا۔سی پی او ملتان منصور الحق رانا اورایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران،ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان رانامحمد اشرف سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔

آ ر پی او نے پولیس لائنز میں زیر تعمیر عمارتوں کا جائزہ لیا۔ استعمال ہونے والے میٹریل  کو بھی  چیک کیا۔ انہوں نے ٹھیکیداروں کو ہدایت دی کہ میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔  اعلیٰ کوالٹی کے  میٹیریل کا  استعمال یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے پولیس افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ وقتاً فوقتاً تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے رہیں۔ تاکہ ان میں کوئی کمی بیشی نہ رہے۔

 انہوں نے کوارٹرزگارڈ،محرردفتر،ایم ٹی سیکشن کا دورہ کیا  اس کے علاوہ کینٹین و میس ہال اور پولیس ملازمین کی رہائش گاہوں سمیت دیگر شعبوں کا معائنہ کیا پولیس لائنز میں انتظامات کا جائزہ لیا اور تمام دفاتر کی انسپکشن کی۔انہوں نے کہاکہ یادگار شہداءاور کوارٹرز گارد کی تزئین و آرائش کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں تمام دفاتر، بارکس کی صفائی اور تزین و آرائش کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ پولیس جوانوں کی رہائش کے لیے نئی بارکس اور نئے دفاتر بنائے جائیں گے ۔