گوجرانوالہ،07 جون (اے پی پی) : ڈسکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سابق صوبائی وزیر ماحولیات کو ریمانڈ کے لیے سول جج کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ کچہری میں پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسکہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر و سابق صوبائی وزیر ماحولیات باؤ رضوان کو سیالکوٹ جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ ڈسکہ پولیس نے گرفتار کیا۔
سابق صوبائی وزیر کو 9 مئی کے واقعات میں توڑ پھوڑ اور جلاؤگھیراؤ کی وجہ سے تھانہ سٹی میں درج مقدمہ کے تحت گرفتار کیا گیا ۔پولیس نے ریمانڈ کے لیے سابق صوبائی وزیر کو پرویز اقبال سول جج کی عدالت میں پیش کردیا۔ اس دوران احاطہ کچہری میں پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر دئے گئے تا کہ کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آئے۔