آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں، رانا تنویر حسین

21

اسلام آباد۔12جون  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال میں تعلیم کے شعبہ کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وضاحت کی  قائد حزب اختلاف نے تعلیم پر بات کی، شہباز شریف نے پنجاب میں تعلیم کے شعبہ میں نمایاں کام کیا، پی ٹی آئی کے دور میں اس پر کوئی توجہ نہیں دی، وفاق میں پانچ سال میں سب سے زیادہ بجٹ تعلیم کے لئے مختص کیا گیا، 70 ارب روپے ترقیاتی بجٹ ہے، تعلیم کے منصوبوں کے لئے تمام مختص بجٹ دیں گے۔