اسپیشل ورلڈ اولمپکس گیمز،میرپورخاص کی ثنا کپری نے دوڑ کے مقابلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی

15

اسلام آباد،28جون(اے پی پی):غریب مزدور کی بیٹی نے  برلن میں اسپیشل ورلڈ اولمپکس گیمز میں دوڑ کے مقابلے میں چوتھی پوزیشن  کا اعزاز حاصل کر لیا ہے،

ثنا کپری کا تعلق میر پور خاص سے ہے، اس سے قبل ملک گیر سطح پر ہونے والے اسپیشل بچوں کے دوڑ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کر چکی ہیں۔

منگل کی شام ثناء اپنے گھر پہنچی جہاں گاؤں والوں  نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اعزاز حاصل کر نے والی ثناء کا کہنا تھاکہ وہ آج بہت خوش ہیں۔

ثناء  کے والدین نے کہا کہ ان کی بیٹی کی کامیابی پورے پاکستان اور سندھ کی کامیابی ہے۔

ثناء کا خاندان سیلاب متاثرین میں سے ہے۔ والدین نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔

ایک سماجی ادارے نے ثناء کو دوڑ کی ٹریننگ اور عالمی سطح کے مقابلے میں شریک کروایا،

ثناء نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے۔