اوکاڑہ؛ عیدالاضحیٰ پر چھریاں ٹوکے وغیرہ کی مانگ میں اضافہ، قیمتیں بڑھ گئی

11

اوکاڑہ،28جون(اے پی پی): عیدالاضحیٰ کے موقع پرسنت ابراہیمی علیہ السلام کے لئے جانوروں کی قربانی میں استعمال ہونے والی چھریاں اور ٹوکے وغیرہ کی فروخت پر اکثر دوکانداروں نے مبینہ طور پر منہ مانگے دام وصول کرنا وطیرہ بنالیا ہے۔

بازاروں میں درمیانے درجے کی چھری400سے600 روپے، بلیڈ کی چھری 600سے900روپے تک جبکہ سٹیل کی چھریاں 700سے1000روپے  میں فروخت ہو رہی ہیں اسکے علاوہ پرانی چھریوں کی دھار تیز کرنے کےلئے بھی مبینہ طورپر منہ مانگے دام وصول کرنے کا عمل جاری ہے۔