اوکاڑہ ؛ ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ  کے زیر اہتمام مدرسہ اشرف المدارس میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد

19

اوکاڑہ،09جون (اے پی پی): ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کیجانب سے مدرسہ اشرف المدارس اوکاڑہ میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں شرکاءکو روڈ سیفٹی کے حوالہ سے مختلف  نکات کے بارے میں آگاہی دی گئی اور بتایا گیا کہ موٹر سائیکل استعمال کے لئے حفاظتی ہیلمٹ اور سائیڈ مررز کی بہت اہمیت ہے، تیز رفتاری پر ٹرپل رائیڈنگ ون وہیلنگ کے نقصانات، پیدل چلنے والوں کے لیے حفاظت، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کےاستعمال کے نقصانات کے متعلق بھی بتایا گیا۔

اسی طرح ون وے کی افادیت کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس حصول کا مکمل عمل خصوصاً قابل قدر آئی جی پنجاب  کے انقلابی اقدامات سے تمام اضلاع سے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی آسانی کے متعلق بتایا گیا۔