میرپورخاص،09 جون (اے پی پی):بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب عالم ایک روزہ دورے پر میرپورخاص پہنچیے ۔ انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں ضلعی انتظامیہ اور ایوان صحافت میرپورخاص کے صدر فضل شر سے ملاقات کی۔وفد میں موجود ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ شجاع آباد سلیم شیخ اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے،سیاحت و ثقافت کو فروغ دینے جیسے امور پر سیر حاصل تجاویز اور گفتگو کی گئی۔
ڈپٹی ہائی کمشنر بنگلادیش محبوب عالم نے سندھ کی ثقافت میرپورخاص کے سندھڑی آم کی تعریف کی اور کہا کہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیاں وسیع کاروبار کا سلسلہ جاری ہے۔