بکھر؛ انڈر پاس کے قریبی علاقوں میں ہفتہ زیرو ویسٹ پروگرام کا آغاز ہو گیا

16

بھکر ، 15 جون (اےپی پی ): حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے شہر میں انڈر پاس کے قریبی علاقوں میں باقاعدہ طور پر ہفتہ زیرو ویسٹ پروگرام کا بھرپور انداز سے آغاز کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ ایک بار پھر ہفتہ میں شہر کو زیرو ویسٹ بنائیں گے آج سے اس مہم کا باقاعدہ طور پر آغاز ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اربن ایریا میں ایم سی اور رورل ایریا میں سیکریٹری یونین کونسل اور نمبرداروں پر مشتمل ٹیمیں زیرو ویسٹ پروگرام کو کامیاب بنائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام شہری اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ بھرپور انداز میں تعاون کریں، کوڑا کرکٹ ہرگز کھلا نہ پھینکیں، کوڑے دان کا استعمال کریں،شاپر بیگ سیوریج کے نظام کی خرابی کی بنیادی وجہ ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ شاپر بیگ کے استعمال کو ترک کر کے کپڑے کے بیگز استعمال کریں  اور خود کو زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت ادا کرتے ہوئے کلین بھکر کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

ڈی سی ڈاکٹر نور محمد اعوان نے مزید کہا کہ ضلع میں عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی سمیت سکیورٹی کے حوالہ سے بھی خصوصی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اور بالخصوص قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگایا جائے گا ۔انہوں نے کہا محدود وسائل کے باوجود عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو صفائی ستھرائی کی عمدہ ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 اس موقع پر سی او ایم سی،سول سوسائٹی کے افراد اورمتعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔