جلال پورپیروالا:عالمی یوم انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں آگاہی واک کا اہتمام

17

جلال پورپیروالا،15 جون(اے پی پی ):  جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح جلالپور میں بھی انسداد ڈینگی مہم کے عالمی دن کے موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر حافظ ناصر کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے بچائو کےلیے  ٹائر شاپس، گملوں تالاب میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور شہری آستین والے کپڑے پہننے سمیت گھروں میں سپرے کو یقینی بناکر ڈینگی جیسی مرض سے خود کو اور اپنے بچوں کو محفوظ بنائیں۔

آگاہی واک میں ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر حافظ ناصر سمیت دیگر میڈیکل و پیرا میڈیکل اسٹاف کی شرکت کی۔