جیکب آباد،13 جون(اے پی پی):جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد یوسف شیخ نے جیکب آباد کی تینوں تحصیلوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کر دیئے ہیں جہاں پر فرسٹ ایڈ، میڈیکل عملے کے ساتھ ٹھنڈے پانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
شہریوں نے ہیٹ اسٹروک کیمپس میں جاری ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو سراہا ہے اور انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹ اسٹروک کیمپس کو جون کے پورے مہینے مکمل طور پر چلایا جائے۔