خیرپور، 26جون(اے پی پی): ضلعی ہندو پنچائت کی جانب سے شہدائے پاک فوج کی یاد میں سائیں ہرچو رام دھام مندر میں یادگار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں شہدائے پاک فوج کے ورثاء شریک ہوئے جبکہ شہداءکے ورثا کو یادگار تحائف بھی دیئے گئے۔
اس موقع پر مکھی ہری مل کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں کی ملک و ملت اور قوم کے لیے بڑی قربانیاں ہیں ، ہندو پنچائت پاک فوج کے ساتھ ہے، پاک فوج کے ساتھ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم سچے اور محب وطن پاکستانی ہیں پاک فوج کے شہداءکو تقریب میں دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، ہم 9 مئی کے واقعات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
ہندو پنچائت کے مکھی ہری مل چندر لعل ایڈوکیٹ شنکر لعل اور ہندو پنچائت کے دیگر افراد نے تقریب میں آنے والوں کا استقبال کیا۔ تقریب میں میونسپل کمیٹی خیرپور کے چیئرمین ڈاکٹر یار محمد پھلپوٹو اے ایس پی عریز تاجور پیپلز پارٹی کی رہنماءحنا شاہ جیلانی اور دیگر مہمانان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔