مکہ مکرمہ،25 جون (اے پی پی ): سعودی وزیر برائے اسلامی امور، دعوت و رہنمائی الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے سالانہ حج 2023 کے لیے دنیا بھر سے آنے والے عازمین کو خوش آمدید کہا ہے۔
اتوار کو یہاں منیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اپنی وزارت کے تحت ہونے والے حج انتظامات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ سعودی عرب کا اولین مقصد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات اور خطبہ حجتہ الوداع کی رہنمائی کے مطابق نسل، رنگ، خطے اور ذات پات سے بالاتر ہو کر دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کی خدمت اور انہیں ہر قسم کی سہولت فراہم کرنا ہے۔