سکھر: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس چئیرمین سب کمیٹی رمیش لعل کی صدارت منعقد

19

 

سکھر۔06جون(اے پی پی): قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس ڈویڑنل سپرنٹینڈنٹ آفس میں چئیرمین سب کمیٹی رمیش لعل کی صدارت میں ہوا، جس میں سیکریٹری سٹینڈنگ کمیٹی حسین رضا زیدی، رکن قومی اسمبلی صابر حسین قائم خانی، ڈی ایس پاکستان ریلویز سکھر محمود الرحمن لاکھو سمیت محکمہ ریلویز کے دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ وڈیو لنک کی زریعے چوہدری حامد حمید سمیت کمیٹی کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان ریلویز ڈی ایس سکھر محمود الرحمن لاکھو نے کمیٹی اراکین کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی زمینوں کو واگزار کروانے اور اسکے مناسب استعمال کےلئے مختلف منصوبے بنائے گئے ہیں جس پر کمیٹی اراکین نے پاکستان ریلویز سکھر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہر ڈویڑن میں آپریشن جاری رکھنے اور آپریشن کے متعلق ہونے والی پیشرفت سے آگاہ رکھنے کی ہدایات کیں جبکہ سکریپ پالیسی پر بھی بحث کی گئی جس پر چیف آف اسٹورز نے بتایا ٹارگٹ سے زیادہ منافع حاصل کیا ہے۔ اجلاس کے موقع پر قائمہ کمیٹی کے سربراہ رمیش لعل نے کہا کہ پاکستان کے تاریخی اور مصروف ریلوے اسٹیشن روہڑی کی حالت بہتر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش کے لیے کام جلد شروع کیا جائے، اجلاس میں کراچی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے کراچی جانی والی بولان ایکسپریس کی جلد بحالی پر غور کیا گیا، بولان ایکسپریس کی بحالی سے مسافروں کو سفری سہولیات میسر ہونگی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کے اراکین نے بھارت میں ہونے والے افسوسناک ٹرین حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع پر دکھ اورہمدری کا اظہار کیا۔ اجلاس سے قبل چئیرمین کمیٹی رمیش لال نے ڈویڑنل آفس سکھر میں پودا بھی لگا کر محکمہ ریلوے سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی کی دعا بھی کی۔