جدہ(سعودی عرب)،20جون (اے پی پی):شیخ عبدالرحمن السدیس کی زیر صدارت گرینڈ حج سمپوزیم کا افتتاحی اجلاس منگل کو جدہ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں حج انتظامات سے متعلقہ ادروں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی ۔ وزیر مذہبی امور سنیٹر محمد طلحہ محمود اور ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ دیگر ممالک کے وزرا ء اور مندوبین نےبھی سمپوزیم میں شرکت کی ۔ اس موقع پر سعودی اداروں کی جانب سے مندوبین کو حج 2023 کےانتظامات اور عازمین حج کے لئے آسان و محفوظ انداز میں مناسک حج کی ادائیگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔