قصور؛ڈپٹی کمشنرکا مختلف بسں اڈوں کا اچانک دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

17

قصور،28جون(اے پی پی):پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے متحرک، ڈپٹی کمشنرقصور محمد ارشد بھٹی نے مختلف بسں اڈاوں کا اچانک دورہ کیا، اڈاوں پر صفائی ستھرائی، کرایہ نامہ، ویٹنگ ایریا و دیگر انتظامات کو چیک کیا اور مسافروں سے کرایوں بارے بھی دریافت کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمحمدارشدبھٹی نے ”اے پی پی نیوز“کوبتایا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، زائد کرایہ وصول کرنے پر 23  گاڑیاں بند، 45ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے، خلاف ورزی پر 11 گاڑیوں کے چلان کرکے 2افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔