مری؛ صوفی شعراہ نے اپنے کلام میں اسلام کو حقیقی روپ میں پیش کیا، مقررین کا صوفی فیسٹیول میں اظہار خیال

14

مری،20 جون (اے پی پی ): صوفی شعراء نےدین اسلام کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں جس کی بدولت اسلام کی ترویج وترقی ممکن ہوئی آج بھی صوفیاء کرام کا کلام اسی جذبے کے ساتھ سنا جاتا ہے، صوفی شعراہ نے اپنے کلام میں اسلام کو حقیقی روپ میں پیش کیا۔

  ان خیالات کا اظہار پنجاب آرٹس کونسل مری محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیرِ اہتمام منعقدہ صوفی فیسٹیول کے موقع پر مقررین نےاپنے خطاب میں کیا۔

 اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد شکور  نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات سیاحوں اور مقامی لوگوں کو معیاری اور صاف ستھری تفریح کے پروگرام کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ  اس فیسٹیول میں عظیم صوفی شاعر میاں محمد بخش ،بھلے شاہ اورامیر خسرو کے کلاموں کو عالمی شہرت یافتہ گلوروں نے تحسین سکینہ ، عمران شوکت علی اور ارم عباسی نے انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا جس سے حاضرین پر وجد کی کیفیت طاری ہو گئی۔

اس فیسٹیول میں نمایاں شخصیات میں معززین شہر، سول افسران، فیملیز، میڈیا پرسن اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور خوبصورت فیسٹیول کے انعقاد پر آرٹس کونسل کے منتظمین کو مبارکباد دی اور پروگرام کو زبر دست الفاظ میں سراہا ہے۔