ملتان 19جو(اے پی پی ): یونان کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے حادثہ پر ملک کے دوسرے حصوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان اور بہاولپور میں قومی پرچم سرنگوں رہا۔
دوسری جانب ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے اور انہیں صبرجمیل عطا کرنے کی دعا کی ہے۔