ملتان؛33 سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

7

ملتان،22 جون (اے پی پی  ): نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے 33 سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے ملاقات کی۔دوران ملاقات باہمی دلچسپی، پیشہ وارانہ اور ایجوکیشنل آمور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور سوالات وجوابات کاسلسلہ جاری رہا۔

 بعد ازاں رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس نے وفد کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں جاری تعلیمی وتدریسی سرگرمیوں سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں بارے بریفننگ دی اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔

دورے کے دوران سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران نشتر سکل لیب بھی گئے اور بیسک لائف سپورٹ کے حوالے سے جاری ورکشاپ کا مشاہدہ کیا۔

وفد کے اراکین نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں اور جاری تعلیمی وتدریسی سرگرمیوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے نشتر انتظامیہ کی مہمان نوازی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر جزبہ خیر سگالی کے تحت وفد کے اراکین کو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے سوینئر بھی پیش کیے گئے۔