ملتان، 26 جون(اے پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں انتظامیہ کوحکم دیا ہے کہ وہ عوام کو بھرپور معاونت فراہم کریں، عوام کے شدید رش کے باعث کاونٹرز اور سایہ دار مقامات میں مزید اضافے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
منعقدہ اجلاس میں کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ بزرگ و سپیشل خواتین کیلئے الگ سکیننگ اور رہنمائی کاونٹرز قائم کئے جائیں اور عید قربان سے قبل مستحق شہریوں کو زیادہ سے زیادہ رقوم کی منتقلی ترجیح ہے ۔
عامر خٹک نے کہا کہ کیش ڈسٹری بیوشن سنٹرز پر انتظامات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ذمہ داری ہے کمشنر نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنرز لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کے پیش نظر سنٹرز کی ذاتی نگرانی کریں اور تمام سنٹرز پر ریسکیو1122 کا عملہ طبی امداد کیلئے موجود رہے، نامکمل کوائف پر مکمل آگاہی بارے الگ سنٹر قائم کیا جائے۔
نمائندہ بی آئی ایس پی نے کہا کہ ڈویژن میں 6لاکھ60ہزار خواتین میں رقم تقسیم کی جائے گی اور ڈویژن میں ابتک 1 لاکھ سے زائد خواتین میں رقم تقسیم کی گئی ہیں اجلاس میں بی آئی ایس پی، ضلعی انتظامیہ و دیگر افسران موجود تھے۔