نجف:وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی حضرت علی ؓ کے مزار پر حاضری

4

نجف، 07 جون (اے پی پی): وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو حضرت علی ؓ کے مزار پر حاضری دی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نےدورہ نجف کے دوران حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے مزار پر امت مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی سلامتی اور عوام کی خوش حالی کے لئے دعائیں مانگیں۔