نوشہرہ ورکاں؛عیدالاضحی پر متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ، ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

20

نوشہرہ ورکاں، 28 جون(اے پی پی): عیدالاضحی کے موقع پر متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، چھٹیوں کے ایام کے دوران ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کردیا گیاہے۔ میونسپل کمیٹی، ٹی ایچ کیو ہسپتال،ریسکیو 1122، لائیو سٹاک، سیکرٹری یوسیز، پٹواریوں سمیت دیگر متعلقہ محکمے اپنے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرمحمدنوید حیدر نے عید پلان کے حوالہ سے گفتگو کے دوران کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی،لیبر روم، ان ڈورچوبیس گھنٹے فعال رہے گا۔قربانی کے جانوروں کی آلائشیں و باقیات کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے میونسپل کمیٹی نے پلان تیار کرلیا ہے، اس سلسلہ میں عید کے دنوں میں میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں میں شکایات کے زالہ کیلئے کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے۔ شہری شکایات کیلئے فون نمبر 055-6760728 پرکال،  0322-9200045پر واٹس ایپ یا acnoshera@gmail.comپر ای میل کرکے اپنی شکایات درج کرا سکیں گے۔

 اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ سینٹری انسپکٹر کی نگرانی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے ٹرالیاں، چاند گاڑیاں شہرکا چکر لگائیں گی جبکہ گلیوں سے پوائنٹ تک منتقل سنٹری ورکر ہتھ ریڑیوں کے ذریعے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی،شہرکی سڑکوں کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔مساجد، عید گاہوں کے باہرچونا لگایاجائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہری قربانی کے جانوروں کی آلائشیں نالی یا گلی میں پھینکنے کے بجائے متعلقہ سینٹری ورکرکے حوالہ کریں۔،شہری شہرکی صفائی میں اپنا حصہ ڈال کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

 اسسٹنٹ کمشنرمحمدنوید حیدر نے شہریوں میں پلاسٹک بیگ تقسیم کئے تاکہ شہری قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشیں بیگ میں ڈالیں اور عملہ صفائی ان کے گھروں سے اُٹھا کر لے جائیں،اس طرح شہرکو صاف رکھنے میں مدد ملے گی۔