وزیراعظم شہبازشریف سے برازیل کے صدر لالا ڈی سلواکی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پر مل کر کام کرنے پر اتفاق

2

اسلام آباد،23جون  (اے پی پی):پاکستان اور برازیل نے دوطرفہ تعاون کومزید وسعت اور فروغ دینے  اورباہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پر مل کر کام کرنے پر اتفاق  کیا ہے۔

 یہ اتفاق رائے وزیراعظم شہبازشریف سے برازیل کے صدر لالا ڈی سلوا   کی   جمعہ کو یہاں   ملاقات  میں پایا گیا  ۔ وزیراعظم نے دفاع سمیت دیگر معاملات میں برازیل کے تعاون کو سراہا ۔دونوں قائدین نے کثیرجہتی فورمز پر برازیل اور پاکستان کے تعاون پر اظہار اطمینان  کیا۔دونوں قائدین نے پاکستان اور برازیل کے درمیان دوطرفہ تعاون کومزید وسعت اور فروغ دینے پر اتفاق  کیا۔دونوں راہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پر مل کر کام کرنے پر اتفاق  کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعظم شہبازشریف  نے کہاکہ پاکستان زراعت کے شعبے میں برازیل کے تجربات سے استفادے کا خواہاں ہے،زراعت کے شعبے میں برازیل کی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

برازیل کے صدر نے  وزیراعظم شہبازشریف اور پاکستان کے عوام کے لئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔