وزیراعظم شہبازشریف کا رجب طیب اردوان کے صدر بننے پر خصوصی بورڈ پر تہنیتی پیغام، بورڈ پردستخط بھی کئے

49

انقرہ ،4جون(اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے  رجب طیب اردوان کے صدر بننے پر خصوصی بورڈ پر تہنیتی پیغام اور دستخط تحریر کئے۔

 ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مہمان صدور اور سربراہان حکومت نے خصوصی بورڈ پردستخط اور پیغامات درج کئے۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بھی دیگر مہمان قائدین کی طرح صدر ایردوان کے لئے خصوصی پیغام لکھا۔

 وزیراعظم  نے صدراردوان کو مبارک دی ،ان کیلئے  نیک تمناوں کا اظہارکیا اور  اور بورڈ پر دستخط کئے۔