پیرس،22جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف ‘‘ نیوگلوبل فائنانسنگ پیکٹ’’ کے سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کےلئے برونیاغ پیلس پہنچ گئے۔فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی صدارت میں ہونے والے سربراہ اجلاس میں 50 سے زیادہ سربراہان مملکت شریک ہیں۔ 2 روزہ سربراہ اجلاس( کل) 23 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔