وزیراعظم شہباز شریف کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

7

پیرس،22جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے  جمعرات کو یہاں  ملاقات کی ہے ۔ ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہارکیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے اشتراکی عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا اور  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔