وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

15

اسلام آباد،16جون(اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سربراہ جمعیت علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمن نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے،ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 مولانا فضل الرحمن نے بجٹ 24۔2023  میں معاشی مشکلات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مشکلات کے ازالے کے اقدامات کی شمولیت کو سراہا۔ ملاقات میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے وزیرِ اعظم کے خیبر پختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کی تعریف کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔