اسلام آباد،15جون (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہبازشریف نے2 روزہ آذربائیجان کے سرکاری دورے کے دوران باکومیں جمعرات کو آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔ باکو شہر کے ایگزیکٹو پاور کے سربراہ الدار عزیروف اور آذربائیجان کے نائب وزیرِ خارجہ خضر فرہادوف بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم باکو میں آذربائیجانی شہدا کی یادگار پر گئے جہاں انہوں نے شہدا کو خرا ج عقیدت پیش کرنے کے لئے گلدستہ رکھا۔