وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  کی فرانسیسی صدر کے عشائیے میں شرکت

29

پیرس (فرانس)،23جون  (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے فرانسیسی صدر ایمانؤل میخواں کی طرف سے نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے موقع پر سربراہانِ مملکت کے اعزاز میں  الیزے پیلس میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ صدر میخواں اور خاتونِ اول نے وزیرِ اعظم کی آمد پر انکا پرتپاک استقبال کیا۔