ٹرک اور کنٹینر کے درمیان تصادم، ایک شخص جانبحق، ایک زخمی

7

رحیم یارخان، 08 جون(اے پی پی): ایم5 موٹروے اقبال آباد انٹرچینج سے 10 کلومیٹرلاہورکی جانب ٹرک اور کنٹینر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی  ہو گیا۔

ریسکیو1122 کے ترجمان کے مطابق  ایم5 موٹروے اقبال آباد انٹرچینج سے 10 کلومیٹرلاہورکی جانب ٹرک اور کنٹینر کے درمیان تصادم کی کال موصول ہوئی۔ ریسکیو1122اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرٹرک کے کیبن میں پھنس جانے والے شخص کی ڈیڈ باڈی کو ریسکیوکرکے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا  جبکہ زخمی شخص کو موٹروے پولیس کی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔