پاکپتن،19 جون (اے پی پی): پاکپتن میں محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم نے چھاپہ مار کر مردہ جانور کا 10 من مضر صحت اور ناقص گوشت برآمد کر لیا۔
ملزمان کے خلاف سلاٹر کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر سید علی عمار نے اسپیشل برانچ کے ہمراہ تحصیل عارفوالہ کے محلہ مشتاق نگر میں چھاپے کے دوران ایک پِک اپ کو روک کر چیک کیا تو اس میں بیمار مردہ بھینس کا 10 من مضر صحت گوشت موجود تھا جو کہ ملزمان نے ساہیوال اور لاہور سپلائی کرناتھا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم رمضان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی عارف والہ میں سلاٹر کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔