پاکپتن : مشیر وزیر اعلیٰ برائےسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز وہاب ریاض کا پاکپتن کا دورہ

14

پاکپتن، 23 جون (اے پی پی):مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز وہاب ریاض نے پاکپتن کا دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ کے مشیر نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ضلعی آفیسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی۔ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خان  کھچی نے عوام کو محکمہ صحت، ایجوکیشن، مویشی منڈیوں اور سپورٹس کی سہولیات سمیت دیگر ترقیاتی سکیموں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں زیر تعمیر جمنز یم کی تکمیل کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے بھی خصوصی درخواست کی گئی۔اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ وہاب رہاض کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوامی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے خصوصاً ایجو کیشن سیکٹر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے سلسلہ میں صفائی ستھرائی سمیت بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش اور نکھارنے کے بعد صوبائی اور قومی سطح پر بہترین کھلاڑی تیار کرنے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔کھیلیں نوجوانوں کی مخفی صلاحیتوں کو ابھارنے اور منفی رجحانات سے روکنے کااہم زریعہ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ، ایجو کیشن اور بہترین انفراسٹرکچر میں مثالی اقدامات کے زریعے عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کا ویژن ہے۔