پتوکی،26جون(اے پی پی):انچارج ریسکیو اینڈ سیفٹی رابعہ خلیل نے کہا ہے کہ بارش کی وجہ سے نیشنل ہائے وے پر حادثات میں اضافہ ہوجاتا ہے،شہری احتیاط برت کر حادثات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں رابعہ خلیل نے کہا کہ بارش کے دوران ڈرائیور گاڑی کی سپیڈ آہستہ اور گاڑیوں کو محفوظ فاصلے پر رکھیں، دوران بارش شہری بجلی کے تار اور پول سے دور رہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ مکانوں کی چھتوں پر پانی نا کھڑا ہونے دیں،تاکہ چھتیں گرنے سے محفوظ رہیں۔