پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،بچوں کے لئے مضر صحت اشیاء خورو نوش تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،راجہ جہانگیر انور

17

پنڈی بھٹیاں،22 جون(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع حافظ آباد کے سربراہ راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ بچوں کے لئے مضر صحت اشیاء خورو نوش تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کیمیکلز،کھلے رنگوں سے تیار آئس لولیز بچوں کی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں ۔  یہ بات انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بچوں کے لیے ناقص آئس لولیز بنانے والوں کے خلاف کارروائی کے موقع پر کی۔

 کاروائی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں  نےگرین ٹاؤن حافظ آبادمیں آئس لولیز یونٹ پر چھاپہ مار کر مضر صحت اورممنوعہ اجزاء سے آئس لولیز بنانے پر یونٹ کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ 40 لیٹرناقص ایپل فلیور، 30 کلو آئس لولیز، 14کلو جعلی پیکنگ میٹریل اورکھلے ممنوعہ کیمیکلز تلف کردئیے گئے ہیں۔آلودہ پانی میں رنگ اور کیمیکلز ڈال کر مضر صحت آئس لولیز بنائی جا رہی تھیں جبکہ صفائی کے بھی انتہائی ناقص انتظامات اور زنگ آلود مشینری کا استعمال کیا جا رہا تھا،تیار آئس لولیز کو بھی بغیر ٹمپریچر کنڑول عام فریزر میں رکھا گیا تھا۔