چنیوٹ، 24جون(اے پی پی ): شہید جمہوریت سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 70 ویں سالگرہ منانے کا سلسلہ جاری ہے۔ضلعی سیکٹریریٹ پیپلزپارٹی سرگودھا روڑ چنیوٹ پر تقریب بسلسلہ70ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیااور محترمہ کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گا۔
تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ضلعی صدر پیپلزپارٹی چنیوٹ سید علی رضا زیدی نے کہا کہ کی ہماری جماعت کا مقصد اقتدار نہیں اقدار کو سنوارنا ہے۔ہماری پارٹی نے جتنی جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں وہ کسی اور پارٹی نے نہیں دی۔ہم ملک میں جمہوریت کو پھلنا پھولنا دیکھنا چاہتے ہیں۔قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو آگاہی دی تھی اور دو دفعہ کی منتخب شہید محترمہ بے نظیر بھٹونے عوام کی بہت خدمت کی تھی۔عمران خان کی سیاست ختم ہو گی ہے۔
امیدوار برائے پی پی 96ڈاکٹر فخرالنساء نے کہاکہ عورتوں کے حقوق کے لیے ہماری قائد کی قربانیاں لازوال ہیں اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم نے ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔آنے والے انتخابات میں پی پی پی بھاری اکثریت سے کامیاؓی حاصل کرئے گی۔
میاں ارشد جمیل ممبر صوبا ئی کونسل پنجاب نے کہا کہ ہماری پارٹی کا جو نظریہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی،کپڑا اور مکان اب اس پر مکمل طور پر عمل کر نے کا وقت آگیا ہے۔صرف پی پی پی ہی عوامی مسائل کو حل کرنا جانتی ہے۔
اس موقع پر سیٹھ محمد عاطف ، سینئر وائس پریذیڈنٹ ضلع چنیوٹ سجاد اقبال کامریڈ جاوید اقبال گلفام تحصیل صدر بھوانہ سید طاہر عباس شاہ ملک فیضان علی سٹی صدر پیپلز پارٹی چنیوٹ اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔