کوہلو؛ پسماندہ علاقوں کے مستحق افراد میں راشن تقسیم

24

کوہلو ،06 جون(اے پی پی ):ضلع کوہلو کے دور دراز علاقے کنل، جیونی، منجھرہ اور دیگر پسماندہ علاقوں میں چین اور پی ڈی ایم اے کے اشتراک سے فراہم کردہ راشن مستحق افراد میں تقسیم کیا گیا ۔

 راشن پیکج میں آٹا، چینی، گھی، دالیں اور دیگر کھانے پینے کے اشیاء شامل ہیں۔پسماندہ علاقوں کے غریب، یتیم، ضعیف، معذور اور یتیم بچوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ  چین کے مشکور ہیں کہ اس نے دوستی کا ثبوت دے کر مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم کا ساتھ دیا ہے ۔ قبائلی عمائدین نے پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔