یونیورسٹیاں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گریجویٹس کی تعداد بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں ؛ صدر مملکت

6

پشاور، 22 جون (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے   کہا  ہے کہ پائیدار ترقی اور ترقی کے لیے اعلیٰ تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے۔انہوں  نے  یونیورسٹیوں پر زور دیا کہ وہ  ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گریجویٹس کی تعداد بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں   تاکہ ملک کو  زیادہ سے  زیادہ   فائدہ پہنچ سکے ۔

ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے   گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، نگراں وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان اور صوبائی کابینہ کے ارکان سے جمعرات کو  یہاں گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے اور یونیورسٹیوں سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم بہت اہم شعبہ ہے اور خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیاں خوشحالی کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد سے گریجویٹس کی تعداد میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔