اوکاڑہ،24جولائ((اے پی پی): آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور کے وژن اور ہیڈ آف ٹریفک پولیس مرزا فرحان بیگ کے حکم پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرعابد صغیر کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ اوکاڑہ نے اورسپیڈ ون ویلنگ اورلوڈنگ کم عمر ڈرائیونگ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں ون وے کی خلاف ورزی ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائے کے حوالے سے kips college کے سٹاف اور سٹوڈنٹس کے ساتھ آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ٹی او اوکاڑہ کے ساتھ ایجوکیشن یونٹ کے افسران نے شرکت کی ٹریفک پولیس کی اس کاوش کو kips college کے سٹاف ،سٹوڈنٹس اور سول سوسائٹی نے ٹریفک پولیس کی اس کاوش کو خوب سراہا.