اوکاڑہ،24جولائی(اے پی پی ):ڈی پی اومنصور امان نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکنہ وسائل استعمال کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اوکاڑہ پولیس کے جوان شدید موسمی حالات میں بھی پیر علی اور جندراکہ کے مقام پر مدد و بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او منصور امان نے کہا ہے کہ سیلاب کے خطرے سے دوچار لوگوں کی جان ومال اور املاک کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔