اوکاڑہ،25جولائی(اے پی پی): شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے برسنے والی موسلا دھار بارشوں سے شہر کی بڑی سڑکوں، سرکاری عمارتوں ،پریس کلب، تمام کاروباری مراکز اورنشیبی علاقوں میں ہر طرف پانی ہی پانی نظرآ رہا ہے جبکہ شرقی اور غربی ریلوے انڈر پاسز میں طغیانی کا منظر نمایاں ہونے سے آمدورفت میں دشواری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 159ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نکاسی آب کا مسئلہ حل کیا جائے۔