اوکاڑہ،13جولائی(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیرقیادت ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔دریائے ستلج میں گزرنے والے سیلاب میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔دریائے ستلج پر مامور ریسکیو 1122کی ٹیموں کی جانب سے 6 مقامات پر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے دوران 600 سے زائد افراد کو مختلف مقامات سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ریسکیو ریلیف امدادی کارروائیوں کا جائزہ بھی لیا اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔