ایشیاء کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان ،ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی

37

اسلام آباد،20 جولائی (اے پی ): ایشیاء کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے،

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف نے ایشیاء کپ کے شیڈول کا اعلان کیا۔ تقریب میں ایشیاء کپ 2023  ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی،ایشیاء کپ 30 اگست سے 17 ستمبر تک جاری رہے گا،

افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائےگا،پاکستان چار میچوں کی میزبانی کرے گا، جن میں ایک میچ سپر فور مرحلے کا شامل ہے،ملتان میں ایک اور لاہور میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا نو میچوں کی میزبانی کرے گا،کینڈی میں تین اور کولمبو میں چھ میچ کھیلے جائیں گے،پاکستان اور انڈیا کا میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔

سپر فور میں پہنچنے پر پاکستان انڈیا 10 ستمبر کو کولمبو میں مدمقابل ہونگے۔

اس موقع پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف نے کہا کہ پندرہ سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کا بھی میزبان ہے۔