قصور،25جولائی(اے پی پی ):قصورکے نواح الہ آبادمیں تیزرفتارموسلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر نےسے 12سالہ لڑکی ملبے تلے آکرجاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو1122ذرائع کے مطابق الہ آبادکے نواحی گاؤں دھتامیں بانسوں اورگارڈرسے بنی چھت تیزرفتارموسلادھار بارش کے باعث گر گئی جس کے ملبے تلے آکر12سالہ رشیداں ولدنذیراپنی زندگی کی بازی ہارگئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوکی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور لڑکی کاسی پی آرکیالیکن رشیداں جانبرنہ ہوسکی۔