بدین؛ ماتلی کے رہائشی فوجی جوان عاقب کشمیری بیماری کے باعث وفات پاگئے

9

بدین،25 جولائی(اے پی پی ):ماتلی کے رہائشی فوجی جوان عاقب کشمیری گزشتہ چار برس سے بیماری کے باعث راولپنڈی میں وفات پاگئے جن کے جسد خاکی کو ماتلی لایا گیا اور آبائی شہر ماتلی کے نظر محمد قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا  گیا۔

ماتلی کے عاشق علی کشمیری کے فرزند عاقب کشمیری مرحوم گزشتہ10 برس سے فوج میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ چار برس قبل بیماری کی لپیٹ میں آگئے ،وہ گزشتہ چار برس سے راولپنڈی میں زیر علاج رہنے کے بعد فوت ہوگئے جن کے جسد خاکی کو ماتلی لایا گیا۔عاقب کشمیری کو ان کے آبائی شہر ماتلی کے نظر محمد قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کیا گیا ۔

 فوجی افسران نے عاقب کشمیری مرحوم کے والد عاشق علی کشمیری کو پاکستان کا سبز حلالی پرچم دیا اور کہا کہ پاک فوج اورہم سب آپ کی ہر دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

پاک آرمی کے جوانوں نے سلامی دی جنازے میں سیاسی، سماجی، فلاحی اور مہذہبی رہنماوں و عوام نے شرکت کی۔