مظفرگڑھ، 03 جولائی(اے پی پی): مظفرگڑھ شہر کے مضافات میں دریائے چناپ میں پانی کی سطح میں اضافہ کے باعث دریا کے مغربی کنارے پر واقع بستی جھبیل،بستی بند والی اور بستی چکری کے علاقے میں دریائی پانی کا کٹاو شدت اختیار کر گیا ہے پانی کے کٹاو سے مذکورہ بستیوں میں سینکڑوں ایکڑ پر کھڑے آموں کے باغات اور کھڑی فصلیں دریائی کٹاو کی زد میں آنے کے باعث کسان پریشانی کا شکار ہو گئے،ضلع کونسل مظفرگڑھ کی کمرشل پراپرٹی چناپ پارک میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے،پارک میں موجود مشینری اور لاکھوں روپے کا سامان بھی دریائی کٹاؤ کی زد میں ہے،مقامی کسانوں نے دریائی کٹاو کا تا حال نوٹس نہ لینے پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے صورتحال کو فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔