دنیا کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے امن کی ضرورت ہے،صدرمملکت

46

اسلام آباد، 11 جولائی (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے امن کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں “کلچرل ڈپلومیسی: پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھسٹ ہیریٹیج کی بحالی” کے موضوع پر تین روزہ گندھارا سمپوزیم 2023 سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔