رینالہ خورد،25جولائی(اےپی پی):گذشتہ دس گھنٹوں کے دوران رینالہ خورد شہر اور نواحی علاقوں میں وقفے وقفے سے طوفانی بارش ہوئی۔ بارش سے سڑکیں اور گلیاں ندی نالے بن گئے اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ بارش کا پانی قبرستانوں میں داخل ہوگیابارشی پانی قبروں میں داخل ہونے سے سینکڑوں قبریں منہدم ہوگئی ہیں جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کی بیرونی دیوار گر گئی ہے ۔