اسلام آباد،18جولائی(اے پی پی):سراج الدین عزیز نے بینکنگ محتسب آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سراج الدین عزیز سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب منگل کو یہاں ایوان صدر میں ہوئی۔
نئے بینکنگ محتسب کی تقریب حلف برداری میں اعلیٰ سرکاری حکام اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔