ملتان، 19 جولائی ( اےپی پی): انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملتان کا دورہ کیا۔ ملتان پہچنے پر ایڈشنل آ ئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن ، ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری ، سٹی پولیس آفیسر ملتان منصور الحق رانا و دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا ۔ جہاں ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آ ئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پروموٹ ہونے والے پولیس افسران نئے جزبے سے عوام کی خدمت کریں ۔ اس وقت ریجن میں 1132 پولیس افسران کو ترقی دی گئی جن میں 495 ہیڈ کانسٹیبل ، 390 اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 247 سب انسپکٹر شامل ہیں ۔ ترقی کا یہ سلسلہ تسلسل سے جاری رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا پولیس نے پچھلے سال کی نسبت اس سال زیادہ قربانیاں دی ہیں ۔ جن کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ پولیس کی روزانہ کی بنیاد پر کی گئی اچھی کارکرگی کو سوشل میڈیا پر تشہیر کیا جا ئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈکیتی ، رابری کے مقدمات کا فوری اندراج یقینی بنایا جائے ۔ آ رگنائزڈ کرائم کے خاتمے کے لئے سی آ ئی اے کا دائرہ کار پورے پنجاب میں پھیلایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں میں مثبت تبدیلی لائیں اور اس کی تشہیر کریں۔ آ خر میں ان کا کہنا تھا کہ سپروائزری پولیس افسران اپنے ماتحت جوانوں کے ساتھ بیٹھیں ان کے ساتھ کھانا کھائیں ان کے مسائل سنیںئ۔ اور اسے حل کرنے کی کوشش کریں۔ تقریب سے ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے بھی خطاب کیا اپنے مختصر خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ہدایت پر پولیس جوانوں کی ویلفئیر کے لیے متعدد پروجیکٹ کو مکمل کیا جا رہا ہے ۔ جن میں سب سے اہم ویلفئیر کے حوالے پولیس ملازمین کے 15 بچوں کو الہ سماعت لگایا گیا ۔ جس کے بعد بچوں نے سننا شروع کر دیا ۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عیسیٰ خان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال عمر فاروق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں حسام بن اقبال ودیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔