سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف انجمن تاجران ضلع اوکاڑہ کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ

17

اوکاڑہ۔ 06 جولائی (اے پی پی):سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف انجمن تاجران ضلع اوکاڑہ کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا انعقاکیاگیا۔  انجمن تاجران نے قرآن کی حرمت کے لیے سراپا احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔ریلی میں شہری، علماء کرام، وکلاء، طلبہ اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور گستاخ قرآن کو عبرت ناک سزا دی جائےتاکہ آئندہ کوئی بھی شخص قرآن پاک کی بےحرمتی کی جسارت نہ کرسکے۔