سکھر؛ واپڈا ہائیڈرو پاور الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے یوم شہداء ورکرز منایا گیا

8

سکھر،13جولائی(اے پی پی):واپڈا ہائیڈرو پاور الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے یوم شہداء واپڈا ورکرز منایا گیا اور شہداءکے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی بھی کی گئی۔

اس موقع پر ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین ریجن کے جنرل سیکرٹری شجاعت حسین نے ورکرز سے خطاب میں کہا کہ ہم ورکرز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، واپڈا یونین ورکرز کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 تقریب کے بعد سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاءنے سوئیڈن حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ریلی کی قیادت ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین ریجن کے جنرل سیکرٹری شجاعت حسین گھمرو نے کی۔

اس موقع پر ریلی میں سید زاہد حسین شاہ، نظر میمن، ڈاڈا دیدار حسین، عبد المالک سومرو ، اشفاق مہر سمیت واپڈا عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔